جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے کتنےفیصد افراد اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں ، حیران کن انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پائیڈ کے سروے میں پاکستان سے 76 فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کی جانب سے سروے کرایا گیا، جس میں شہری علاقوں کے 40فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 36فیصد افراد ملک چھوڑ کر کسی اچھے ملک جانا چاہتے ہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ پائیڈ کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، قیادت جاگ جائے تومعلوم ہوگا عوام اوراداروں میں فاصلوں میں اتنااضافہ ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں مصورتحال کا ادراک کریں ، بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…