جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

رائیونڈ، 30 روپے کے جھگڑے میں دہرے قتل کے مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

datetime 28  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی جھگڑے پر دو سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث دو اہم ملزمان انجام کو پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور انہیں چھڑانے کی کوشش کی۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ میں زیر حراست مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے کی گئی، جو واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے چند روز قبل محض 30 روپے کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…