جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں کے سوال پر شعیب ملک نے جواب دے کر قصہ ہی ختم کر دیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک نے ایک بار پھر اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی سے متعلق پھیلی افواہوں پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک نے انٹرویو دیا۔

اس دوران انہوں نے کپتان بابر اعظم، ٹیم میں اپنی سلیکشن اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق بات کی۔شو کے دوران میزبان کا پوچھنا تھا کہ آپ اور ثانیہ مرزا میں میں علیحدگی سے متعلق بہت سی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس سوال کا مختصر سا صرف ہاں یا ناں میں جواب دے دیں۔شعیب ملک کا اس سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، اسے متعلق میں اور نہ میری اہلیہ اس معاملے کا جواب دے رہے ہیں، اس کے لیے معذرت، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ علیحدگی سے متعلق سوالوں کو آپ ہم سے دور ہی رکھیں، اس سوال کو چھوڑ ہی دیں۔میزبان کی جانب سے مزید سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں اگر ٹی وی سے اداکاری کی کوئی آفر آتی ہے تو میں ناں نہیں کروں گا، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آنے والی زندگی میں، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…