جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ابرار ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بولر بن گئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے سپنر ابرار احمد نے کھانے کے وقفے سے پہلے ہی پانچ انگلش کھلاڑیوں کو شکار کرلیا، ابرار احمد ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے 13 ویں بائولر بن گئے ہیں،

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر سب سے پہلے پانچ وکٹیں لینے والوں میں عارف بٹ ہیں جنہوں نے چار دسمبر 1964ئ￿ میں میلبرن کے مقام پر آسڑیلیا کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، دوسرے نمبر پر محمد نذیر ہیں جنہوں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 24 اکتوبر 1969 کو نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، تیسرے نمبر پر شاہد نذیر ہیں جنہوں نے سترہ اکتوبر 1996 کو شیخوپورہ کے میدان پر زمبابوے کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، چوتھے نمبر پر محمد زاہد ہیں جنہوں نے 28 نومبر 1996 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، پانچویں نمبر پر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے 22 اکتوبر 1998 میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آسڑیلیا کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، چھٹے نمبر پر محمد سمیع ہیں جنہوں نے 8مارچ 2001 کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، ساتویں نمبر پر شبیر احمد ہیں جنہوں نے 20 اگست 2003 میں کراچی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں بنگلہ دیش کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، آٹھویں نمبر پر یاسر عرفات ہیں جنہوں نے آٹھ دسمبر 2007 کو بنگلور میں بھارت کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا، نویں نمبر پر وہاب ریاض ہیں جنہوں نے اوول کے میدان میں انگلینڈ کیخلاف یہ کارنامہ 18 اگست 2010 میں انجام دیا، دسویں نمبر پر تنویر احمد ہیں جنہوں نے 20 نومبر 2010 کو جنوبی افریقہ کیخلاف ابوظہبی میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، 11 ویں نمبر پر بلال آصف ہیں جنہوں نے دبئی سٹیڈیم میں 7 اکتوبر 2018 کو آسڑیلیا کیخلاف یہ کارنامہ سانجام دیا، 12 ویں نمبر پر نعمان علی ہیں جنہوں نے 26 جنوری 2021 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…