اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

بینک سے لیا گیا قرض اور سود واپس کرنے میں ناکامی پر محنت کش نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارنگ منڈی (این این آئی)نارنگ منڈی کی ایف جی اے کالونی کے رہائشی نے بینک سے لیا گیا قرض اور سود واپس کرنے میں ناکامی پر مبینہ طور پر بینک عملے کے ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ متوفی عباس مسیح جوپانچ بچوں کا باپ تھا مقامی بھٹہ خشت میں اینٹیں بنانے کا کام کرتا تھا ۔غربت و تنگ دستی کے باعث نجی بنک سے قرضہ لیا لیکن قرض اور سود کی ادائیگی نہ کر سکا ۔ مبینہ طور پر بنک کے عملے نے سخت رویہ اپنایا اور ہر ہفتہ کو سود کی ادائیگی کا پابند بنایا ۔ عباس مسیح نے ان معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…