جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ایپل کا سب سے پہلا کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوسٹن(این این آئی) ایپل کا سب سے پہلا مکمل طور پر فعال ایپل 1 کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مشین، جس پر ایپل کے بانی اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے نمبر ڈالے تھے، کے ساتھ وہ تمام چیزیں آئیں گی

جو اس مشین کو چلانے کے لیے ضروری ہیں۔فی الحال اس کمپیوٹر کی نیلامی کی بولی 2 لاکھ 41 ہزار 557 ڈالرز پر ہے جو 15 دسمبر کو ختم ہوجائے گی لیکن ایک اندازے کے مطابق اس کی حتمی بولی 3 لاکھ 75 ہزار ڈالرز تک جائے گی۔1976 میں متعارف کروایا جانے والا ایپل 1 اس ٹیک کمپنی کی سب سے پہلی شے تھی جو ایک اسمبلڈ سرکٹ بورڈ کے طور پر بیچی گئی تھی اس میں بنیادی چیزیں جیسے کہ کی بورڈ یا مانیٹر نہیں تھا۔لیکن دیگر ایپل 1 کمپیوٹرز کے برعکس اس یونٹ کے فزیکل بورڈ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور اس کا نمونہ صاف اور بغیر کسی استعمال شدہ ہے۔بوسٹن کے آکشن ہاؤس کے مطابق ایک تفصیلی ٹیسٹ میں اس سسٹم کو تقریباً آٹھ گھنٹے تک چلایا گیا جس میں کوئی خرابی سامنے نہیں آئی۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…