جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

وہ ملک جس کے نائب صدرکو کرپشن کیس میں تاحیات نا اہل کردیا گیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (این این آئی ) ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز کو کرپشن کیس میں تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا۔ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز کو کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزامات میں قصوروار پایا گیا جس کے بعد وفاقی عدالت نے

انہیں 6 سال قید کی سزا سناتے ہوئے تاحیات عوامی عہدہ رکھنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرنانڈیز کو نائب صدر اور سینیٹ کے سربراہ کی حیثیت سے استثنیٰ کے پیش نظر فوری طور پر جیل کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑا گا، نائب صدر اعلیٰ عدالتوں میں سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی رکھتی ہیں۔دوسری جانب فرنانڈیز نے اپنے ایک بیان میں عدالتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انکے سیاسی مخالفین کی جانب سے ان پر کرپشن اور دھوکہ دہی کے جھوٹے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ طاقتور نائب صدر کے خلاف عدالتی فیصلہ صدارتی انتخابات سے 11 ماہ سے بھی کم وقت پہلے آیا ہے، اور انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…