اسلام آباد(آن لائن)پشاور موڑ پر مو جو د اتوار بازار میںآگ لگی ہے اور فا ئر بر یگیڈ کی 10 گاڑیاںآگ پر قا بو پا نے میں مصر وف ہیں ۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ حکا م کو آگ بجھا نے میںمشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے اتوار بازار میں آگ لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظا میہ سے واقعہ کی ر پو ر ٹ طلب کر لی اور انتظا میہ کو آگ بجھا نے کے لیے تمام وسا ئل استعمال کر نے کی بھی ہدایت کردی