لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارشد شریف قتل کیس پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ۔پی ٹی آئی کا دعوی ہے کہ مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔