لاہور (این این آئی) لاہور میں زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے پر شہری اور پی ٹی آئی کارکن میں شدید ہاتھا پائی ہوئی، سکیورٹی اہلکاروں نے نعرے لگانے والے کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ روز عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر شہری کی جانب سے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے پر زمان پارک کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکن آپے سے باہر ہو گیا۔دونوں کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی۔ شہری کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کی موجودگی کی وجہ سے ٹریفک میں گھنٹوں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔زمان پارک کے باہر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے نعرے لگانے والے کو حراست میں لے لیا۔