اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے پر ایف بی آر کے مزید دو افسران کو معطل کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)لاہور کے گریڈ 18کی خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مس نرجس شاہین علی خان اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گریڈ 17کے سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ احسن کلیم خان کو 120دن کیلئے معطل کردیا ہے۔اس سے قبل ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ 18کے دو افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو معطل کیا جا چکا ہے۔