منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا،بولنگ کے دوران عموما کرکٹر تھوک اور ماتھے پر لگے پسینے سے گیند کو چمکاتے ہیں لیکن بال کو تھوک لگانے پر پابندی کے بعد پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر جو روٹ نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے،جو روٹ نے ساتھی کرکٹر لیچ کی کیپ اتاری اور ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے،روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقا کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…