ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پرویز الہٰی نے عمران خان کو اسمبلی تحلیل کے معاملے پر کونسا طریقہ کار اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسمبلی تحلیل کے معاملے پرموجودہ سیاسی صورتحال میں موثر طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا جبکہ عمران خان مزید مشاورت کی غرض سے(آج) جمعہ کوپنجاب کی

پارلیمانی پارٹی سے ملاقات بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خاص طور پر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کے معاملے پرموجودہ سیاسی صورتحال میں موثر طریقہ اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل اور مستعفی ہونے پرملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔وزیراعلی پنجاب نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں، پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ ارکان نہیں۔پی ڈی ایم صرف شور شرابہ کر رہی ہے ان کو ایوان میں شکست فاش دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے عمران خان کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان آج جمعہ کے روز پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات بھی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…