ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، ان کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں،ایاز صادق کا دعویٰ

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹی ہے، ان کے 20 ارکان ہمارے یہاں آکر بیٹھے ہیں، جس طرح پہلے ان کے اتحادی چھوڑ کر گئے ہیں تو پرویز الہی اور باقی کیوں نہیں جاسکتے؟۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی و سیاسی امور ایاز صادق نے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق عمران خان کی طرف دیکھا جا رہا ہے، دو اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو کیاکرنا ہے ہم اس حوالے سے حکمت عملی بنا رہے ہیں، عمران خان یہ رسک لینے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے۔ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک پرویز الہی کے پاس کوئی آپشن نہیں، پرویز الہی کا مستقبل ان ہی کیساتھ ہے، ہم نے پرویز الہی کو وزارت اعلی آفر کی تھی، دعائے خیرہوئی لیکن24 گھنٹے میں صورتحال تبدیل ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ دو اسمبلیاں چلی گئیں تو الیکشن ہونگے،کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی کے دیگراتحادی جاسکتے ہیں تو پرویز الہی کیوں نہیں جاسکتے؟ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مشکل سے مشکل حالات میں بھی الیکشن لڑیں گے، وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی،گئی بھی تو کوئی بڑی بات نہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے، گبھرا کر نہیں لڑا جاتا، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم پورا ڈٹ کرالیکشن لڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…