لاہور( این این آئی) ایف آئی اے نے سائفر کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 6دسمبر کواسلام آباد کے دفتر میں طلب کر لیا ۔ایف آئی اے کے افسران سائفر کی تحقیقات کیلئے طلبی کا نوٹس لے عمران خان کی زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں نوٹس کی تعمیل کرائی گئی ۔ ایف آئی اے کی جانب سے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں ۔ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کو7نومبر جبکہ شاہ محمود قریشی کو 3نومبر کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ عمران خان وزیر آباد حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔