جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئینی کردار اور جمہوریت ملکی بنیاد ہے، جب تک آئین رہے گا ملک بھی رہے گا، جسٹس فائز عیسیٰ

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ائینی کردار اور جمہوریت ہی ملک کی بنیاد ہے، 1973 میں ملک کو مکمل آئین ملا، جب تک آئین رہے گا ملک بھی رہے گا۔امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کے 75 سال کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ کانفرنس سے

خطاب کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملک ٹوٹنے کی وجہ جمہوریت کا نہ ہونا اور آمرانہ حکمرانی تھی، تاریخ بتاتی ہے آمرانہ حکومتیں آزادی صحافت اور اظہار کو دباتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کسی قسم کی پابندیوں کے اطلاق کا اثر بھی جمہوری حکومتوں پر زیادہ ہوتا ہے، بطور جج کسی تبدیلی کی تجویز نہیں دے سکتا، آئین میں تبدیلی پارلیمنٹ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے ججز بھی متاثر ہوئے۔ قرآن کہتا ہے ”اقرا” یعنی پڑھو اور اس میں تفریق نہیں کی گئی لیکن مذہب کا غلط استعمال کیا گیا کہ لڑکیوں کو تعلیم نہیں دینی۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کا کام ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ ہو، آئین کے مطابق دیے گئے بنیادی حقوق کا تحفظ ہمارا مطمع نظر ہوتا ہے، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ یقینی بنائیں کہ یہ حقوق چھینے نہ جا سکیں۔جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح 5 سال گزار سکیں، اس وجہ سے گورننس سے توجہ ہٹ جاتی ہے، بڑے مسائل پر کام نہیں ہو پاتا۔انہوں نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے گن کنٹرول کیسز پر فیصلوں کو بدل دیا، امریکا میں کیے گئے فیصلوں سے دوسرے ممالک کو پیغام جاتا ہے،امریکا میں ہونے والی تبدیلیوں کا اثر عالمی سطح پر ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…