اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے نے یو ٹرن لے کر اپنی ساکھ بچانے کے لیے استعفوں کا ڈرامہ رچایا،امیر مقام

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت، انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کیلئے یہ خوشخبری کا ہفتہ ہے کہ عمران کے جھوٹے اور گمراہ کن بیانیے کا پول کھلتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم برائے سیاسی و عوامی امور اور قومی ورثہ و ثقافت، انجینئر امیر مقام،

نے مینگورہ، سوات میں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے نے یو ٹرن لے کر اپنی ساکھ بچانے کے لیے استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔ مشیر نے کہا کہ عمران پہلے بھی جھوٹے سائفر اور بیرونی سازش کا ڈرامہ رچا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار قوم کو گمراہ کرنے کے بعد عمران نیازی کو یوٹرن کی یونیورسٹی کھول لینی چاہیے۔ مشیر نے کہا کہ اگر ادارے عمران نیازی کے بقول نیوٹرل نہیں تھے تو ضمنی الیکشن میں عمران کی پارٹی کو کامیابی کیوں کر ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے اور عمران کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا حتیٰ کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا جو عمران کے ملک دشمن ایجنڈے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران کو ایک دن قوم کو اپنے ہر جھوٹ کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی بدنامی کے منصوبے سے عمران نیازی ملک کی کونسی خدمت کر رہا ہے۔ مشیر کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے برعکس کسی کو اپنی مرضی نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج کے سربراہان کی تقرریاں صرف میرٹ کی بنا پر ہی کی گئیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومتوں سے لانگ مارچ پر اربوں روپے خرچ کرنے کا حساب لیا جائے گا،

ایک طرف خیبر پختونخوا میں ملازمین کیلئے تنخواہیں نہیں ہیں اور دوسری جانب لانگ مارچ پر اربوں خرچ کئے جا رہے ہیں، ماضی کی طرح استعفوں کا نیا ڈرامہ رچایا گیا، پی ٹی آئی والے ایک دن پہلے بھی لوٹ مار نہیں چھوڑیں گے اگر واقعی استعفے دئیے تو قوم کی خوش قسمتی ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کے غبارے سے مکمل ہوا نکل گئی ہے

اب مخالفین تو کیا پی ٹی آئی والوں کو بھی ان کا اصل چہرہ اور اصلیت کا پتہ چل گئی ہے وہ استعفے لینے گئے تھے اور خود ہی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اس سے قوم کو کیا ملا یہ بتا دیں، عمران پاکستان کا اصل دشمن ہے اپنی ذات کیلئے معیشت، ملکی اداروں کو تباہ کیا جس پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مشیر نے کہا کہ عمران خان کورونا وائرس کی مانند ہے جس کا ویکسین نواز شریف ہے ایک ڈوز سے سمجھ آگئی مگر دوسری ڈوز لگوا کر فارغ ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…