دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش نے عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بلجیئم کو دو صفر سے شکست دی، مراکش کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی نے منفرد انداز میں جشن منایا وہ اسٹیڈیم میں موجود اپنی ماں کے پاس پہنچے اور شرٹ اتار کر والدہ کو دی اور ماں کا ماتھا چوم لیا، والدہ نے بھی بیٹے کا بوسہ لیااور شاباش دی، واضح رہے کہ قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے بلجیئم کو دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا، مراکش کی طرف سے عبدالماجد نے پہلا گول کیا اور دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں مراکش کے ذکریا نے کیا۔