پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی پولیس نے دورہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پیش نظر ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت کر دی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،وفاقی پولیس نے دورہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پیش نظر ریڈ زون کی سکیورٹی مزید سخت کر دی،کرکٹ ٹیم کے رہائشی ہوٹل کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چاک و چوبند جوان اور تازہ دم دستے تعینات ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا انگلینڈ کرکٹ کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں ریڈ زون کی سکیور ٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے ہائی الرٹ کر دی، کرکٹ ٹیم کی حفاظت کو فول پروف بنانے کیلئے رہائشی ہوٹل کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اسلام آباد کیپیٹل کے چاک و چوبند جوان اور تازہ دم دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں،ہوٹل کے سٹاف کی ویرفکیشن مکمل کر دی گئی ہے، ہوٹل کے چاروں اطراف ریزرو پولیس کی نفری ڈیوٹی پر مامور ہے،جو کسی بھی ناخوشگوار حالات اور لا ء اینڈ آرڈرز کو قابو کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ٹیم کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے جوان جدید سامان سے لیس ٹیم کے ساتھ اسکواڈ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رہائشی ہوٹلز اور کرکٹ اسٹیڈیم کے روٹس کی چیکنگ کیلئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مدد سے روٹس کے دونوں اطراف گرین بیلٹس پر جھاڑیوں کو ختم کروایا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈز کی مدد سے راستوں کی مکمل سویپنگ کروائی گئی،راستے میں آنے والی کچی آبادیوں میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے کومنگ سرچنگ کا سلسلہ جاری ہے، ٹیم کی آمد ورفت کے دوران روٹس کے دونوں اطراف کی ٹریفک کو بند کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے متبادل راستے دئیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…