اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب کی کامیابی نے عرب دنیا کو متحد کردیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

دوحہ/قطر( اے ایف پی)فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودیہ کی کامیابی نے عرب دنیاکو یکجا اور متحد کردیا یہاں ایک جشن کا سماں ہے۔عرب ممالک خود آپس میں اختلافات اور تنازعات ہیں لیکن سعودی عرب کی جیت کا خود میزبان ملک قطر کے باشندوں نے بھی جشن منایا۔

جس کا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان المسلمین سے اظہار یکجہتی پربائیکاٹ کردیاتھا۔قطر یوں نے سعودی کامیابی پردوحہ میں ہارن بجاتے ہوئے کاروں کا کارواں نکالا اورکامیابی پر سعودی عرب کو کھل کر داد دی۔سعودی عرب کی قیادت میں متحدہ عرب امارات بحرین اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان کے علاوہ ایران سے قریبی تعلقات پر قطرکی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن اب مصری، مراکشی، تیونیسی، لبنانی اور اردنی بھی سعودیوں کے ساتھ مل کر جشن منا رہے ہیں۔اردن کے احمد القاسم نے کہاکہ یہ صرف سعودی عرب کی نہیں تمام عربوں کی بڑی اور تاریخی کامیابی ہے۔امیر قطر نے سعودی رومال گلے میں ڈال کر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قطری پرچم اوڑھ کر میچ دیکھا۔قطر ی خاتون نے کہاکہ ہم نے اختلافات پیچھے دال دیے ہیں ۔جشن تو دبی ،غزہ اوریمن میں بھی منایا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…