بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کل تک ڈوزیئر آجائے گا،تعیناتی کب تک فائنل ہو جائے گی، خواجہ آصف کا اہم اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے کل تک آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آجائے گی، جمعرات تک تعیناتی فائنل ہو جائے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرجی ایچ کیو اور حکومت میں کوئی تضاد نہیں،

کل تک ڈوزیئر آجائے گا۔انہوں ںے کہا کہ ہم آر می چیف اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، جمعرات تک یہ سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اہم تعیناتی پر وزیراعظم اور آصف زرداری میں مشاورت ہوئی ہو گی۔خواجہ آصف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران عمران خان کا لہجہ تھوڑا بدل گیا ہے، سیاستدانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے دینا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کو وزیر اعظم کا خط مل گیا ہے، خط کے بارے میں جی ایچ کیو کو بھی بتا دیا ہے،ایک سے تین روزتک سارا مرحلہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، سارا ہیجان ختم ہوجائیگا اس کے بعد عمران سے بھی دوہاتھ کرلیں گے،عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ اداروں پر نہ ڈالیں اور ان پر حملے نہ کریں،عمران خان کا فلسفہ قوم کی خدمت نہیں ، چور چور کہے جاؤ اس پر ووٹ ملیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر دفاع کی تقریر شروع ہوئی تو اس دوران شور ہوا تو وفاقی خواجہ آصف نے سپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلری والوں کو پارلیمنٹ آداب بارے بتایا جائے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گیلری میں موجود ایک دوسرے سے بات نہ کریں،اس پر لیگی ایم این اے نے کہا کہ گیلری میں بیٹھ گئے ہوتوتھوڑا بہت احترام ہی کرو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایک ادارہ آج 75 سال بعد برملا کہہ رہا ہے ہم نیوٹرل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سیریس بات کرتا ہوں، پیچھے تھوڑی گپ بازی ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو طعنہ بنادیا ہے،تقرری پراسس پرایک ہیجان برپا کیا گیا، عمران اقتدار کی جدائی میں پاگل ہوئے ہیں، عمران خان اپنے حربوں سے اداروں کے احترام کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اداروں پرحملہ نہ کریں، عمران خان اداروں کے تعاون کے باوجود کچھ نہیں کر سکے بلکہ شرمندہ ہو، اس بندے نے اپنے ایم این ایز کو چور، چور کہنا سکھایا، ہزار، پندرہ سو ورکرز اس کے جی ٹی روڈ پر رل رہے ہیں، عمران خان خود آن لائن خطاب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کو آرمی چیف کی تعیناتی کا وزیراعظم کو خط موصول ہو گیا ہے، ایک سے تین روزتک سارا مرحلہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، سارا ہیجان ختم ہوجائے گا اس کے بعد عمران سے بھی دوہاتھ کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک اینکرنے بتایا عمران خان کو بھارت سے ایک گولڈ میڈل ملا تھا وہ بھی بیچ دیا، اس طرح کا شخص برسر اقتدار رہا، توشہ خانہ سے تمام حکومتوں نے تحفے لیے،

یہ پہلے تحفہ بیچتا تھا پھر پیسے جمع کراتا تھا، عدالت میں جانے کی خالی بھڑھکیں نہ مارو، مزید چیزیں سامنے آ رہی ہیں ، غیرممالک سے تحقائف کواس نے کاروباربنایا ہوا تھا، ایسے شخص کواقتدارمیں لانے کی وجہ ہم لوگ ذمہ دار ہیں، صرف سیاست دان نہیں پاورسٹرکچروالے ادارے بھی ذمہ دارہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ساری چیزیں قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے، یہ تو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے،

انکار نہیں کر سکتا، عدم اعتماد ہوا تو اس نے کہا امریکی سازش ہے، چار ماہ بعد اس کو خیال آیا امریکا کو ناراض نہیں کرنا، کہتا رہا سائفر سے کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت اور آزادی کدھر گئی؟ امریکا کو بے قصور قرار دے دیا ہے، دوسرا الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگایا ان کو بھی بری الذمہ قراردے دیا، اب اس نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سازش کو روک تو سکتی تھی،

اسٹیبلشمنٹ کو اقتدار بچانے کیلئے دعوت گناہ دے رہے تھے، 75سال میں اپنی برادری کی غلطیوں کوتسلیم کرتے ہیں۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل شروع ہو چکا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جو اس وقت چلا رہا ہے وہ درست نہیں ہے، آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا، سمری میں جو 5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی انکے ساتھ ہی آئیں گے،

آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی پریشر نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی، سینئر موسٹ 5 یا 6 کے نام آجائیں گے انہیں میں سے فائنل ہوجائے گا،

پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد لیکر فیصلہ ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ فی الحال اس وقت تک معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے، انشاء اللہ جلد تمام تر کام آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…