جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

دوحہ حملے کا جواز دیتے ہوئے نیتن یاہو کا 2 بار پاکستان کا ذکر

datetime 11  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آبان (نیو ز ڈ یسک ) بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر کیے گئے فضائی حملے کا دفاع کرتے ہوئے اپنی تقریر میں دو بار پاکستان کا حوالہ دیا۔نائن الیون حملوں کے 24 برس مکمل ہونے پر جاری اپنے پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ “امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ڈھونڈ نکالا اور ختم کیا، بالکل اسی طرح اسرائیل بھی اپنے 7 اکتوبر کے حملے کے ذمہ داروں کو جہاں کہیں بھی ہوں، نشانہ بنائے گا۔” ان کے مطابق “قطر سمیت کوئی بھی ملک دہشتگردوں کو پناہ نہ دے، ورنہ اسرائیل وہاں کارروائی کرے گا۔

“نیتن یاہو نے مزید کہا کہ “امریکہ نے 11 ستمبر کے بعد دہشتگردوں کے خلاف دنیا بھر میں کارروائیاں کیں، اقوامِ متحدہ نے بھی قرار داد منظور کی تھی کہ دہشتگردوں کو پناہ دینا جرم ہے۔ ہم نے بھی اسی پالیسی پر عمل کیا۔”انہوں نے الزام لگایا کہ “قطر ان افراد کو سہولت فراہم کر رہا تھا، اسی لیے ہم نے وہاں کارروائی کی، جیسے امریکہ نے افغانستان اور بعد میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنایا۔”اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی برادری کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “دنیا کو اسرائیل کی مخالفت کے بجائے تعریف کرنی چاہیے۔ جب امریکہ نے بن لادن کو ہلاک کیا تو کسی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان یا افغانستان کے ساتھ زیادتی ہوئی، بلکہ سب نے خوشی منائی۔”نیتن یاہو نے قطر اور دیگر ممالک کو انتباہ کیا کہ “یا تو دہشتگردوں کو ملک بدر کریں، یا پھر اسرائیل خود انہیں ختم کرے گا۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…