کراچی(صباح نیوز) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں ایسا خصوصی جیمرز متعارف کرائے گئے ہیں جس سے اب کسی کی نجی زندگی کی خفیہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کرنا ممکن نہیں رہے گا، اطالوی کمپنی کے بنائے گئے جدید جیمرز کے ذریعے کسی بھی مائیکرو فون یا ریکارڈنگ ڈیوائس کو بلاک کیا جا سکے گا ۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں غیر ملکی کمپنیوں نے بھی جدید دفاعی مصنوعات کے اسٹالز لگائے ہوئے ہیں۔ ان ہی اسٹالرز میں ایک اطالوی کمپنی کا بھی اسٹال ہے۔ آئیڈیاز 2022 میں شریک اطالوی کمپنی نے ملک میں جاری نجی افراد کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ مسئلے کا توڑ پیش کردیا ہے۔ مذکورہ کمپنی نے نمائش میں ایسے خصوصی جیمرز متعارف کرائے ہیں جس کے ذریعے اب کسی کی بھی نجی زندگی کی خفیہ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کرنا ممکن نہیں رہے گا۔