اسلام آبان (نیو ز ڈ یسک(اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (FDE) نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی ادارے میں طلبہ کو جسمانی سزا دینا سختی سے ممنوع ہوگا۔جاری کردہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سیکشن 3(2) کے تحت بچوں کو سزا دینا قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ایف ڈی ای نے اپنے نوٹس میں کہا کہ بارہا ہدایات دینے کے باوجود مختلف شہری و دیہی اسکولوں سے بچوں پر تشدد کی شکایات موصول ہوئیں، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسکول و کالج سربراہان فوری طور پر ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیں اور ان کی تفصیلات نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں تاکہ طلبہ اور والدین باخبر رہ سکیں۔اسی سلسلے میں تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو 13 ستمبر کو لازمی سیمینارز منعقد کرنے اور ہر تعلیمی ادارے میں قانون سے متعلق آگاہی بینرز لگانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔