لاہور(این این آئی)ٹی20 فارمٹ میں اپرون فنچ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی ایرون فنچ فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انہوں نے 76 اننگز میں 2 ہزار 276 رنز بنائے ہیں۔ بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 62 اننگز پاکستان کی طرف سے کھلتے ہوئے مختصر فارمیٹ میں 2 ہزار 65 رنز بنارکھے ہیں۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 68 اننگز میں ایک ہزار 981 رنز بنائے ہیں۔بھارت کے ٹی20 فارمیٹ میں کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جنہوں نے 40 اننگز میں ایک ہزار 527 جبکہ 46 اننگز میں کوہلی نے ایک 570 رنز بنائے ہیں۔