ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

انگلینڈ کے خلاف فائنل میں 100فیصد کارکردگی دکھائیں گے، بابراعظم

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن ( این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992ء کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباو نہ لیں۔سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کیلئے ایکسائٹڈ ہیں۔

ٹیم نروس نہیں، فائنل میں سو فیصد کھیل پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہترین ٹیم ہے، ہماری ان سے ہوم سیریز بھی ہوئی۔ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں ہوا لیکن پھر ہم نے اچھا کم بیک کیا، تمام کھلاڑی شیروں کی طرح کھیلے۔فائنل کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی چھ اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ، موسم تو ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو۔بابر اعظم نے کہا کہ سیمی فائنل میں ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر نے جس طرح کھیلا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے پاس بہترین پیس اٹیک ہے، فائنل میں جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہو گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ملا ہے، گزشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچے، پھر ایشیا کپ کا فائنل کھیلا تو کھلاڑیوں کا خواب ہے کہ وہ یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمارے مڈل آرڈر پر کافی باتیں ہو رہی تھیں لیکن خوشی ہے کہ اس ورلڈ کپ میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا، محمد حارث کو دیکھ کر لگ نہیں رہا کہ وہ پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ٹوئٹ کو دیکھا نہیں، ایسی بات نہیں ہے کہ وزیر اعظم کے ٹوئٹ سے دبا ئوبڑھ جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…