کراچی(این این آئی) ملک بھر کو گندم کی پیداوار میں 30 لاکھ ٹن کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے روس سے گندم درآمد کی جارہی ہے جس میں پورٹ سے اسٹیشن پہنچنے کے چارجز بھی عائد کیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیورو آف شماریات کے مطابق ملک بھر کی مارکیٹس میں دس کلوآٹیکی قیمت 872 روپے ہیاور روس سے خریدی جانے والی 3 لاکھ ٹن گندم پر 60 کروڑ روپے اضافی لاگت آئے گی۔