اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسری سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں دس وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی شکست کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ٹوئٹر پر صارفین سے سوال پوچھا کہ کیا یہ تاریخ کا سب سے آسان ترین ہدف کا تعاقب ہے؟ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹوئٹ پر صارفین خوب محظوظ ہوئے اور اس پر دلچسپ جواب بھی دیے۔