اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی۔پی ٹی آئی کارکنان نے کہیں میخیں گاڑ کر خیمے لگالیے تو کہیں عارضی چولہے چڑھا لیے اور کھانا پکانے لگے۔پی ٹی آئی کارکنان موٹر وے پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کی دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے، اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔دوسری جانب دھرنے اورامن وامان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں تیسرے روزبھی تعلیمی ادارے بند ر ہے۔مظاہرین نے خیمے نصب کرکے مری روڈ بند کررکھی ہے۔