پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کا 50 کروڑ ڈالر کے انتہائی مہنگے قرضے کیلئے گرین سگنل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے 50کروڑ ڈالر کا انتہائی مہنگا قرضہ لینے کے لیے شرائط کی منظوری دیدی، یہ قرضہ دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اس فارن فنڈنگ پیکج کا حصہ ہے۔وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے منگل کو ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک(AIIB) سے

بجٹ سپورٹ قرضے کے طور پر50کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے کانسیپٹ کلیئرنس دے دی۔ یہ لون ایشین ڈیویلپمنٹ بینک سے لیے جانے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کے اس قرضے کے علاوہ ہے، جس کی منظوری گزشتہ ماہ دی گئی تھی۔حکومت یہ دونوں قرضے 2.4 ارب ڈالر مالیت کے اس کانٹر سائیکلیکل ایکسپینڈیچر پلان کے لیے فنڈز کے حصول کی خاطر لے رہی ہے جس کا مقصد عالمی مہنگائی اور دیگر بیرونی عوامل سے لگنے والے دھچکوں سے سنبھلنے میں قومی معیشت کی مدد کرنا ہے۔تاہم تفصیلات کے مطابق مذکورہ پیکج کا بڑا حصہ معمول کی مدوں میں خرچ کیا جائے گا جبکہ بہت معمولی حصہ غریب شہریوں کو مہنگائی کی عالمی لہر کے اثرات سے بچانے کیلئے نئے منصوبوں پر صرف ہوگا۔ CDWP میٹنگ کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی عدم موجودگی میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کی۔حکومت نے قرضے کی کانسیپٹ کلیئرنس کیلیے ہنگامی میٹنگ بلائی تھی کیونکہ اسے منظوری کیلئے (آج)بدھ کو اے آئی آئی بی بورڈ کے سامنے پیش کیا جانا ہے۔بیوروکریٹس کے اکنامسٹ گروپ نے ہڑتال پر ہونے کے باوجود سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کی درخواست پر اپنے دو افسران کو میٹنگ میں شرکت کی اجازت دی تھی۔اکنامسٹ گروپ نے منگل سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کی ہے، وہ حکومت کی جانب سے چہیتے بیوروکریٹس کو جولائی سے 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دیئے جانے کے تناظر میں مساوی پے اسٹرکچر کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پچاس کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ مختصر ترین میچورٹی دورانیے کے لیے لے رہا ہے، جو صرف سات سال کا ہے۔ اس قرضے پر 4.9 فیصد کے لگ بھگ شرح سے سود ادا کرنا پڑے گا، جو اسے کسی بھی کثیرالفریقی قرض دہند سے لیے جانے والے مہنگے ترین قرضوں میں سے ایک بناتا ہے، یہاں تک کہ یہ کئی غیرملکی کمرشل بینکوں کے قرضوں پر وصول کیے جانے والی شرح سود سے بھی زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…