اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ایک ہی دن میں 3پولیس اہلکاروں کے اکائونٹس میں 15 کروڑ منتقل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ میں ایک ہی دن کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے اکاونٹ میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکانٹ میں 5، 5 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں۔ جن کے اکانٹس میں یہ رقم منتقل ہوئی ہے

ان میں اے ایس آئی نثار احمد (ہیڈ محرر تھانہ آریجا)، اہلکار سدھیر کلہوڑو(نائب محرر پولیس لائن لاڑکانہ)اور اہلکار علی رضا(ون فائیو لاڑکانہ)میں تعینات ہیں۔ اے ایس آئی نثار احمد نے کہا کہ لاڑکانہ بینک سے ایس ایم ایس موصول ہوا ہے کہ اکانٹ میں 5 کروڑ منتقل ہوئے ہیں۔اہلکار سدھیر کلہوڑو نے کہاکہ بینک سے تنخواہ نکلوانے گیا تو اکانٹ میں 5 کروڑ روپے پڑے تھے۔اہلکار علی رضا تنیو کے مطابق ان کے اکانٹ میں لگ بھگ 83 ہزار کی رقم موجود تھے، لیکن پتہ نہیں کہ یہ 5 کروڑ کہاں سے آگئے۔ اے ایس آئی اور ان تمام اہلکاروں نے اپیل کی ہے کہ ہمارا ان پیسوں سے کوئی تعلق نہیں، اعلی حکام ہمارے اکانٹ میں منتقل رقوم کا نوٹس لیں۔واضح رہے کہ اے ایس آئی کا تعلق لاڑکانہ جبکہ پولیس اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی سے ہے۔ لاڑکانہ میں ایک ہی دن کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے اکاونٹ میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوگئے۔بتایا جارہا ہے کہ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکانٹ میں 5، 5 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…