بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ایندھن کی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اب ہر ہفتے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے، جبکہ دیگر دنوں میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کا اطلاق اسکولوں کے علاوہ کالجز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ پیٹرولیم بحران کے دوران ایندھن کی کھپت کم کرنا اور طلبہ، اساتذہ و تعلیمی عملے کو سفر میں پیش آنے والی مشکلات سے ممکنہ حد تک ریلیف دینا ہے۔نئے انتظام کے تحت ہفتے کے باقی دنوں میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ طلبہ کی پڑھائی متاثر نہ ہو۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ تبدیلی ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے، تاہم صورتحال میں بہتری یا حکومت کی جانب سے نئی ہدایات جاری ہونے کی صورت میں شیڈول میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔تعلیمی نقصان سے بچنے کے لیے بعض اداروں کو آن لائن، ہائبرڈ اور ہوم اسکولنگ جیسے متبادل طریقہ تدریس سے استفادہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس اقدام کا مقصد فزیکل کلاسز کے دن کم ہونے کے باوجود طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو ممکنہ حد تک جاری رکھنا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت اس سے قبل بھی ایندھن کے بحران کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کرچکی ہے۔ مارچ 2026 میں سرکاری و نجی جامعات، ڈگری ایوارڈنگ اداروں اور کالجز کے لیے جمعہ اور ہفتہ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ آن لائن اور ہائبرڈ تدریس کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔تازہ فیصلے کے بعد صوبے میں طلبہ، والدین اور اساتذہ کے معمولات میں تبدیلی آئے گی۔ حکام کے مطابق موجودہ شیڈول عارضی نوعیت کا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں اس پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…