جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان

datetime 17  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں کو ہفتے میں تین روز بند رکھنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند کرنے سے ایندھن یا دیگر اخراجات میں نمایاں کمی نہیں آئے گی۔

ایک انٹرویو کے دوران صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ انہیں بحیثیت وزیر تعلیم اب تک اسکولوں کو تین دن بند رکھنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تجویز موصول نہیں ہوئی۔رانا سکندر حیات نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ تعلیمی شعبے کو ایسی پابندیوں سے الگ رکھا جائے اور اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو اسکول بند رکھنے سے ڈیزل کی بچت کا مقصد مؤثر انداز میں حاصل نہیں ہوگا، کیونکہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 90 فیصد بچے پیدل اسکول پہنچتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق نجی اسکولوں کے طلبہ میں بھی تقریباً 90 فیصد بچے پیدل ہی تعلیمی اداروں کا رخ کرتے ہیں، اس لیے ایک اضافی تعطیل سے ایندھن کی کھپت میں کوئی قابلِ ذکر فرق پڑنے کا امکان نہیں۔انہوں نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے، اس لیے اسے ایسی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے اور اسکولوں میں مقررہ تدریسی دنوں کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جانی چاہییں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…