جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک عرصے تک کینسر کو عمر رسیدہ افراد سے منسلک بیماری سمجھا جاتا رہا،

تاہم حالیہ برسوں میں 50 سال سے کم عمر لوگوں میں بھی اس مرض کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین تاحال اس رجحان کی مکمل وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے وابستہ محققین کی ایک تحقیق میں نوجوان افراد میں کینسر کے بڑھتے ہوئے خطرے اور جسم کی حیاتیاتی عمر کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے دوران ایسے شواہد سامنے آئے جن کے مطابق موجودہ دور میں پیدا ہونے والے افراد میں حیاتیاتی عمر بڑھنے کا عمل سابقہ نسلوں کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کسی شخص کی عمر صرف تاریخ پیدائش سے متعین نہیں ہوتی بلکہ جسم کی حقیقی حالت کے حوالے سے ’حیاتیاتی عمر‘ بھی اہمیت رکھتی ہے۔ جینیاتی عوامل، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس عمر کو متاثر کرسکتے ہیں، جبکہ حیاتیاتی عمر میں اضافہ متعدد بیماریوں کے خطرے سے منسلک ہوسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ جسم کے تمام اعضا پر عمر بڑھنے کے اثرات یکساں نہیں ہوتے۔ تحقیق میں خاص طور پر ان اعضا میں حیاتیاتی عمر کے تیز رفتار اضافے کے شواہد ملے جو کینسر کی مختلف اقسام سے زیادہ وابستہ سمجھے جاتے ہیں۔تحقیق کے لیے ایک لاکھ 54 ہزار سے زیادہ افراد کے طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جبکہ نتائج کا موازنہ تقریباً 10 ہزار افراد پر مشتمل ایک دوسرے گروپ سے بھی کیا گیا۔اعداد و شمار کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ نوجوان افراد میں حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار سابقہ عمر رسیدہ گروپ کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ دوسرے گروپ میں بھی یہ فرق نمایاں رہا، جہاں 1990 سے 1999 کے دوران پیدا ہونے والے افراد میں حیاتیاتی عمر بڑھنے کی رفتار 1965 سے 1969 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

محققین کے مطابق حیاتیاتی عمر میں تیز رفتاری سے اضافے کا تعلق نوجوانی میں کینسر کے خطرے میں تقریباً 8 فیصد اضافے سے سامنے آیا۔ پھیپھڑوں اور نظامِ ہاضمہ سے متعلق کینسر کی کچھ اقسام میں یہ تعلق زیادہ نمایاں تھا۔تحقیق میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ جسمانی وزن میں اضافہ، میٹابولک صحت میں خرابی، الکحل کا استعمال، طویل وقت تک بیٹھے رہنا اور غیر صحت بخش خوراک سمیت متعدد عوامل کینسر کے خطرے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔محققین کے مطابق حیاتیاتی عمر اور نوجوان افراد میں کینسر کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان تعلق اس رجحان کو سمجھنے میں ایک اہم اشارہ فراہم کرتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…