اسلام آباد(این این آئی) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے درمیان ایف آئی آر کے معاملے پر اختلافات ہوگئے۔ ایف آئی آر میں تین اہم شخصیات کے ناموں پر پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی میں ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی قانون اور عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں۔