بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بے حیائی اور فحاشی پھیلائی جارہی ہے، وزیر آباد فائرنگ کے ذمہ دارچیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں ،عائشہ گلالئی کی شدید تنقید

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) جماعت الصفہ کی چیئرپرسن اور سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ وزیر آباد فائرنگ کے ذمہ دارچیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج دھرنوں میں بے حیائی اور فحاشی پھیلائی جارہی ہے، سیلاب ذدگان کی امداد کے دوران فوج کے جوانوں کی شہادت پر پی ٹی آ نے انکا مذاق اڑایا

لہذاٰ ڈی آئی ایس پی آر کو ہمدردی اور افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا، اس وقت ملک شام اور لبنان کی صورتحال کی طرف جارہا ہے ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، عمران خان کوشش کررہا ہے لاشوں کو ذریعہ سیاست کرے، عمران خان کا مقصد عوام فوج اور پولیس کو ا آپس میں لڑ انا ہے،پی ٹی آئی والوں نے اگر اسلام آباد آکر گملا بھی توڑا توانکے ساتھ اچھا نہیں ہوگا،پاکستان کے طلبا ملک دشمن مارچ کا سامنا کریں گے،پاکستان کی عوام سے کہتی ہوں کہ اپنے خاندان کا سوچیں اور اس خونی اور قاتل لانگ مارچ سے دور رہیں اور اپنی جان بچائیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آ ر اور راناثنااللہ پر حیران ہوں اس حادثے کا ذمہ دار چیئرمین تحریک انصاف خود ہے نوجوانوں کو بے جیائی کی طرف لے کر جارہے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر اور رانا ثنااللہ اور دوسرے لیڈروں کو کہنا چاہتی ہوں کہ اب وہ لنگڑا بن کر آپ کے خلاف لوگوں کو بھڑکائے گا، پاکستان کے مذہبی ذہن والے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے احتجاج دھرنوں میں بے حیائی اور فحاشی پھیلائی جارہی ہے کل جس نے حملہ کیا اسکا بیان بھی یہی ہے، پی ٹی آئی کے دھرنے میں رمضان کے مہینے میں بھی ڈانس ہورہا تھا، اس حادثے کا ذمہ دار چیئرمین تحریک انصاف خود ہے، نوجوانوں کو بے جیائی کی طرف لے کر جایا جا رہاہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کو ہمدردی اور افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ فوج نے سیلاب کے دنوں میں لوگوں کی مدد کی اور اپنی جان گنوائی جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے انکا مذاق اڑایا، عمران خان اپنی فوج کے سا تھ منظم پراپیگنڈا کررہے ہیں، کوئی شخص اپنے ملک اپنی فوج کے خلاف بات نہیں کرتا، اگر فوج نہ ہو تو پھر ایران اور شام جیسا حال ہوتا ہے،

عمران خان مسلسل اپنی فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں، سندھ کو چھوڑ کرپورے ملک میں انکی حکومت ہیں مگر عوام کیلئے انکی پرفامنس زیرو ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے داڑی کی سنت کا بھی مذاق اڑایا ہے اور خود کو پیغمبر کہا ہے، پاکستان کی عوام سے کہتی ہوں کہ اپنے خاندان کا سوچیں اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں اور اس خونی اور قاتل لانگ مارچ سے دور رہیں،

عمران خان کا کوئی ویڑن نہیں اسکا ویڑن صرف توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ کر اپنی جیبیں بھرنا ہے، ملک ریاض سے ہیروں کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کررہا ہے، فرح گوگی کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا رہاہے، اسکے وزیر مشیر جب کرپشن کرتے تھے تو انکے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے انکو اچھی اچھی وزارتیں دیتا رہا، چیئرمین نیب کو اس نے بلیک میل کیا اور کہا کہ KPK کے سارے کیس ختم کرو اس نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس لگایا اور جب انہوں نے احتجاج کیا تو ان پر ڈنڈے برسائے گئے،

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کررہا ہے کہ ایک اور موقع دیا جائے جبکہ لوگوں کے سامنے اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگا سکے، اس کے دور میں پیکا کا قانون لایا گیا صحافیوں کو گولیاں ماری گئی اور نوکریوں سے نکالا گیا، بھارت اس میں عمران خان کو ہیرو کہہ چکا ہے شہباز شریف اس وقت ملک کو سبنھالنے کی کوشش کررہا ہے،فیصل آباد میں لیڈروں کے کہنے پر کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراو کیاعمران خان کا مقصد ہے کہ عوام فوج اور پولیس کے ساتھ لڑ پڑیں پی ٹی آئی والوں نے اگر اسلام آباد آکر گملا بھی توڑا تو آپ کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا پاکستان کے طلبا ملک دشمن مارچ کا سامنا کریں گے،اسکو آنے دیں پاکستان کی عوام ڈنڈوں اورغلیلوں کے ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آپکا انتظار کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…