اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے مذاکرات سے پہلے منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں اس لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لایا جا سکتا ہے جس کا مقصد آمدن بڑھا کر آئی ایم ایف کو منانا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس سے پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔