اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ کون ہے‘ سابق آسٹریلوی کپتان ایئن چیپل کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی ( این این آئی) آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ سیاستدان ہیں،کرکٹ مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب لاتی ہے۔سڈنی میں بات کرتے ہوئے ایئن چیپل نے کہا کہ میلبرن سے بہتر ہے پاک بھارت سیریز پاکستان یا بھارت کے

گرائونڈز پر ہو۔دونوں ملکوں کے کھلاڑی آپس میں اچھی طرح ملتے ہیں اور پاکستان میں عوام بھی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کرکٹ مختلف ملکوں کے لوگوں کو قریب لاتی ہے، میرے پاکستان کے کرکٹرز سے اچھے تعلقات رہے۔انہوں نے کہا کہ انتخاب عالم سے آج بھی رابطہ ہے، ہم فیلڈ پر مخالف لیکن فیلڈ سے باہر اچھے دوست ہوا کرتے تھے، کرکٹ سے محبت نے ہم سب کو ایک دوسرے کے قریب رکھا تھا۔ایئن چیپل نے مزید کہا کہ پاکستان نے جس طرح جنوبی افریقا سے کھیلا، اس ٹیم کو ایسا ہی کھیلنا چاہیے، بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔ایئن چیپل نے مزید کہا کہ زمبابوے سے ہارنا، انڈیا کیخلاف بوکھلانا پاکستان جیسی باصلاحیت ٹیم سے ایسی توقع نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پہلے لگا کہ پاکستان اور انڈیا سیمی فائنل کھیلیں گے، اب جنوبی افریقا کا چانس ہے۔ایئن چیپل نے کہا کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین ہیں اور وہ فنکارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں۔ایئن چیپل نے کہا کہ اس وقت ہر کسی کا ٹی ٹوئنٹی کی جانب جھکا ہے، دنیا بھر میں ہونے والی لیگز کرکٹ کی بہتری نہیں، پیسہ بنانے کے لیے ہیں، اچھے کرکٹر کا لیگ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا مناسب رویہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…