اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خا ن پر حملے کا افسوس، ہر قسم کا تشدد بالکل غلط، زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر مفتی مینک

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر مفتی مینک

ہرارے(این این آئی )زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسی مینک المعروف مفتی مینک نے بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر

افسوس کا اظہار کیا ہے۔مفتی مینک نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ عمران خان کے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے کی خبر سے صدمہ پہنچا۔مفتی مینک نے مزید لکھاکہ ہر قسم کا تشدد سراسر غلط اور ناقابل قبول ہے، چاہے ہمارے اختلافات کچھ بھی ہوں۔

انہوں نے عمران خان کی جلد صحت یابی اور ان کے لیے نیک خواہش کا اظہار بھی کیا۔اس کے علاوہ دیگر غیر ملکی رہنماوں نے بھی عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق

اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماوں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…