منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خود غرض کپتان قرار دیدیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/کراچی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ’خود غرض کپتان قرار دیدیا جس پر وسیم اکرم نے اسے سابق کرکٹر کی ذاتی رائے قرار دیا، شاہد آفریدی نے ہلکا پھلکا رد عمل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کمنٹری کے دوران بابر کو خود غرض کہتے ہوئے سوال اٹھایا کہ

سمجھ نہیں آتاکہ بابر بطور اوپنر کیوں مسلسل اوپننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور مڈل آرڈر پر کیوں نہیں آتے؟گوتم نے بابر سے متعلق کہاکہ سب سے پہلے تو آپ کو اپنے بجائے اپنی ٹیم کا سوچنا چاہیے، اگر آپ کے پلان کے مطابق کچھ نہیں ہورہا تو آپ کو فخر زمان کو پہلے بھیجنا چاہیے، بطور کپتان یہ خودغرضی ہے، بطور کپتان خود غرض بننا آسان ہے، اسی طرح بطور اوپنر پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے بابر اور رضوان کے لییبہت سے ریکارڈ بنانا آسان ہیں لیکن اگر آپ لیڈر بننا چاہتے ہیں تو آپ نے اپنی ٹیم کے لیے سوچنا ہوگا۔گوتم گمبھیر کے بیان پر ردعمل میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ کے بعد کوشش کریں گے کہ بابر کو کہیں کچھ گوتم کے بارے میں کہیں، کیوں کہ وہ بھی تو گھر جائیں گے۔دوسری جانب ایک شو کے دوران سابق کپتان وسیم اکرم سے بھی سابق بھارتی کرکتٹرکے بیان پر رائے طلب کی گئی۔اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ یہ گوتم گمبھیر کی ذاتی رائے ہے، وہ آئی پی ایل کا ایک کامیاب کپتان ہے اور وہ اس وقت کا ایک بہترین کھلاڑی ہے، میرے نزدیک ہر انسان کو حق ہے اپنی رائے دینے کا اور یہ گوتم کی ایک رائے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…