اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی رہنماء ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی رہنماء ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیاہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیگی رہنماء سردار ایازصادق کے پاس اکنامک افیئرزکی وزارت بھی ہے۔