بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خلیل الرحمان قمر کابھارتی پنجاب کیلئے فلمیں لگانے کا عندیہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور رائٹر خلیل الرحمان قمر نے بھارتی پنجاب کیلئے فلمیں لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیشکش ہونے کے باوجود بالی ووڈ کے لئے فلمیں نہیں لکھوں گا اور میری واحد شرط ہمیں بھی اسی طرح کا عزت و احترام ملنا ہے جس طرح ہم وہاں کی انڈسٹری کے لوگوں کو دیتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بھارتی پنجاب سے کوئی خاص تعلق ہے ۔ مجھے بھارت کے لوگوں سے کوئی اعتراض نہیں لیکن وہ جب تک ہمارے اداکارو ں اور لوگوں کو اتنی عزت نہیں دیتے جتنی ہم دیتے ہیں میں وہاں کام نہیںکروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا کوئی ٹی وی چینل نہیں چلاتے ، میں 2008ء میں گیا وہاں پر کوئی پاکستانی ٹی وی چینل نہیں چلتا تھا لیکن ہم یہاں مرے جارہے تھے ، ہمارے ہاں بھارتی چینل بند کرنے پر احتجاج شروع ہو جاتا تھا ،وہاں کے لوگ ہمارے لوگوں کو نہیں جانتے اور جب سوشل میڈیا آیا اورجاننا شروع کیا تو فون آنا شروع ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ایک بڑے ہدایتکار سے چالیس منٹ ٹیلیفون پر بات ہوئی۔ وہ عاجزی سے کہہ رہے تھے ہم چھوٹے لوگ ہیں حالانکہ وہ بہترین ہدایتکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی کو فون کریں وہ خوش ہو جاتا ہے لیکن ہمارا فون سن کر آپ خوش نہیںہوئے ۔خلیل الرحمان نے کہا کہ میں نے جواب دیا پہلی بات خوشی کاتعلق الگ ہے اگر آپ فینز میں دیکھیں تو پاکستانی ہونے کے باوجود آپ مجھے کہیں ملیں گے میں آپ کے پائوں چھوئوں گالیکن دوسری جانب میں ایک پکا پاکستانی ہوں ۔جب میں فون رکھوں گا اور گھر والوں کے پوچھنے پر بتائوں گا کہ فلاں شخصیت کا فون تھا تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سمائیںگے، جب آپ فون رکھیں گے اور آپ کے گھر والے پوچھیں گے تو آپ بتائیں گے خلیل الرحمان قمر سے بات ہو رہی تھی تووہ پوچھیں گئے یہ کون ہے ۔

اس میں میرا قصور نہیں آپ کے میڈیا کا قصور ہے، میر اچینل وہاں نہیں چلتا آپ کے سارے چینل یہاںچلتے ہیں۔ وہاں سے چھوٹے سے چھوٹا اداکار آ جائے ہم اسے سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں ہمارا بڑا آدمی بھی وہاں چلا جائے تو معلوم تک نہیں ہوتا وہ وہاں گیا ہوا ہے ۔میںنے کہا کہ آپ اپنے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ائیر پورٹ رپ بلائیں میں آپ کے لئے مفت فلم لکھ دوں گا۔ انہوں نے ہدایتکار کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ کرن جوہر کے علاوہ مجھے بھارت کے تمام بڑے ہدایتکاروں نے فون کئے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…