جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی بنک نے بھی سعودیہ میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی بنک لیومی لی کے چئیرمین نے سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے دوران کہا ہے کہ ‘سعودیہ میں سرمایہ کاری کے لیے بڑا پوٹینشل موجود ہے۔’ یہ کہہ کر اسرائیلی بنک نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت عندیہ دے دیا ہے۔سامر الحاج یحی ایک اسرائیلی عرب ہیں

اور بنیادی طور پر ان کا تعلق طیبہ سے ہے۔ وہ سعودیہ میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے منعقدہ ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو’ میں شریک ہیں۔ان کا اسرائیلی بنک سرمایہ کاری کے لیے بڑے قرضے دینے والا بنک ہے۔ اسرائیلی بنک کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں بہت ساری سرمایہ کاری جاری ہے، ہم بھی اس سرمایہ کاری کا حصہ بننا چاہیں گے چاہے وہ سرمایہ کاری صورت میں ہو اور چاہے کرپٹو کرنسی کی شکل می ہو۔’اسرائیلی بنک کے سربراہ نے مزید کہا ہماری ممکنہ سرمایہ کاری ‘مائیکرو سروسز کے حوالے سے ہو یا کلاوڈ کے حوالے سے ہم اس میں سرمایہ لگانا پسند کریں گے۔’واضح رہے سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ البتہ اسرائیلی عرب حج کی ادائیگی کے لیے سعودی آتے ہیں۔سامرالحاج یحی بھی انہی اسرائیلی عربوں میں سے ایک ہیں۔ عرب اسرائیلی آبادی کا بیس فیصد بنتے ہیں۔ تاہم ان کی سرمایہ کاری کاری کانفرنس میں شرکت بطور ایک مسلمان نہیں ہے ایک اسرائیلی بنک کے سربراہ کے طور پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…