ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دیوالی تقریبات میں خالصتان کے پرچم کینیڈا میں بھارتی تارکین وطن میں تصادم

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوہ (آن لائن) کینیڈا میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں لڑ پڑے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران تقریباً 5 سو بھارتی تارکین وطن شریک تھے، جن میں سے کچھ اس وقت باہم گتھم گتھا ہو گئے جب دیوالی منانے والے ایک گروہ نے بھارتی پرچم اٹھار کھے تھے جب کہ اس موقع پر موجود بھارتی سکھوں نے خالصتان کے پرچم بھی لہرائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار خالصتان اور بھارتی پرچم اٹھائے ہوئے مشتعل افراد کو جھگڑنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر موجود بھارتی تارکین وطن نعرے بازی بھی کرتے رہے۔مقامی پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہجوم کئی سو افراد پر مشتمل تھا، تاہم جھگڑنے والے چند لوگ تھے، جن میں سے ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…