جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کو چھت پر جانے سے کیوں نہ روکا؟ نشتر ہسپتال کے گارڈز تبدیل

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے مشیر وزیراعلی پنجاب طارق گجر کو چھت پر لے جانے والے سکیورٹی گارڈز کو ہی تبدیل کر دیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے 8 سکیورٹی گارڈز تبدیل کو دیا ہے، گارڈز مشیر وزیر اعلی پنجاب کے دورے کے موقع پر چھت

کو جانے والے دروازوں پر تعینات تھے۔ذرائع نے نشتر ہسپتال انتظامیہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بناتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا مشیر وزیراعلی پنجاب طارق گجر کو چھت پر لے جانے کی ضرورت کیا تھی، مشیر وزیراعلی کو چھت پر جانے سے روکنے کا کام سکیورٹی گارڈز کا تھا۔سینئرز ڈاکٹرز کا اجلاس میں مقف تھا کہ لاشوں کی تدفین کا کام ہسپتال انتظامیہ کا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نشتر ہسپتال کے سرد خانے کی چھت اور صحن کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں درجنوں لاوارث لاشیں گل سڑ رہی تھیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر طاہر گجر نے نشتر ہسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔انہوںنے کہا تھا کہ سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں، اندازیکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا، اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…