عبرت کا نشان بنانا ہے، مریم نواز کا عمران خان سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

7  اکتوبر‬‮  2022

لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ میں عمران خان کو فتنہ ایسے ہی نہیں کہتی، عمران خان کی جو چیز اٹھائیں اس میں سے سازش نکلتی ہے، اس کا اصل نام سازش خان ہونا چاہیے۔لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ لوگوں کو کہتا رہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے برے ہیں،

وہ لوگوں پر ہارس ٹریڈنگ کے جھوٹے الزام لگاتا رہا۔نائب صدر مسلم لیگ(ن) نے کہاکہ بند کمروں میں وہ ارکان کی خرید و فروخت کی منڈیاں لگاتا رہا، وہ لوگوں کوکہتا تھا جو ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے وہ مشرک ہے۔رہنما مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ اگر یہ شرک ہے تو سب سے بڑے مشرک اس لحاظ سے خان صاحب خود ہوئے، سازش تو یہ ہمیشہ سے کر رہا تھا، کل پکڑا گیا، کس کو پتا نہیں کہ2011میں اس کو نواز شریف کے خلاف کس نے لانچ کیا؟ کس کو پتا نہیں ہے کہ2014دھرنے کے پیچھے کون تھا؟ کس طرح2018میں نواز شریف کے جیتنے والے ممبرز کو باہر کیا گیا؟۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت بدلی گئی، کیا یہ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر ہوا؟ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں یہ سازش کرکے جیت گیا، پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح مائیک اور کیمرے لگائے گئے، کس طرح اراکین کو اٹھا کر کنٹینرز میں بند کیا گیا، ان کو فون کروائے گئے، کر تو یہ ہمیشہ سے رہا تھا، پہلی بار اس کی سازش ناکام ہوئی، بیساکھیاں ہٹیں تو وہ کس طرح زمین پر آ گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ فال پلے کرتا رہا ہے، پکڑا یہ پہلی مرتبہ گیا ہے، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، سازشیں ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتیں، یہ اپنے بیانیے کی بات کرتا ہے، آج قوم کو پتا چل گیا، اس کا سازشی چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ گیا، آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کا تیا پانچہ کردیا، اس نے بیانیے میں جو بات کہی تھی وہ سب جھوٹ اور سازش تھی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان جلسوں میں کہتا ہے لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا، آڈیو میں خود کہہ رہا ہے5بندے خرید لیے،5اورخرید کر لاؤ، پتا نہیں وہ کس کو کہہ رہا، کوئی نیا ہاتھ، آنکھیں اور کان ہے نہیں پتا، کہتا ہے اس کے لیے جو بھی کرنا ہے کرو۔ مریم نواز نے عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے ساتھ بیٹھنا نہیں بلکہ اسے عبرت کا نشان بنانا ہے۔ آڈیو لیکس نے اس کے بیانیے کا تیا پانچہ کر دیاہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…