اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں تحریک انصاف کے اراکین نے حکومت کے خلاف جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور مزید اس امپورٹڈ حکومت کو برداشت نہیں کریں گے، سینیٹ اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ ایوان میں جس طرح قانون سازی ہوئی ہے اس سے بہتر ہے کہ ایوان کے اندر بلڈوزر لا کر چلایا جائے انہوں نے کہاکہ یہ مثال ایمپورٹڈ حکومت کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے نیب کے اس قانون کو تبدیل کیا جس سے ان کے مقدمات ختم ہوگئے اور آج سارے جرائم پیشہ آزاد ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور اس کے بیٹے پر منی لانڈرنگ کے 16ارب روپے کے حوالے سے فرد جرم عائد ہونی تھی جو نہ ہوسکی انہوں نے کہاکہ جو شخص وزیر اعظم کے طیارے میں بیٹھ کر فرار ہوا تھا وہ وزیر اعظم کے طیارے پر ہی واپس آیا ہے اور اس کو کسی نے بھی گرفتار نہیں کیا ہے انہوں نے کہاکہ قوم مہنگائی میں غرق ہے مگر کسی کو بھی اس کا خیال نہیں آیا ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے والے ہیں انہوں نے کہاکہ قوم اس حکومت سے تنگ آچکی ہے اس حکومت کو مذید کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کے جرائم پر دیگر جماعتیں خاموش بیٹھی ہوئی ہیں جو بھی جرم کرے اس کو قانون کی گرفت میں آنا چاہیے انہوں نے آج سے ہم جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ آج ایوان میں جس طرح سے قوانین کو بلڈوز کیا گیا اس نے آین آر ٹو کی یاد تازہ کرادی ہے
انہوں نے کہاکہ پچھلے 48گھنٹوں سے سائفر پر پریس کانفرنسز ہورہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس کی تحقیقات ہونگی ہم پہلے دن ہی سے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ سائفر کی جوڈیشیل کمیشن کے زریعے تحقیقات کی جائیں تاکہ عوام کے سامنے حقائق آسکیں انہوں نے کہاکہ پہلے سائفر کو من گھڑت کہتے تھے اورآج اس کے دعویدار بن گئے ہیں اور اس کی حقیقت کو تسلیم کر لیا ہے
انہوں نے کہاکہ حکومت ایک آڈیو لیک کو بنیاد بنا کر سابق وزیر اعظم کے بیان کو دیگر بیانات سے مختلف قرار دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو جلسے میں بھی وہی بات کرتا ہے جو بند کمرے میں کرتا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل این کی آڈیو لیکس اور عمران خان کی آڈیو لیکس میں بہت زیادہ فرق ہے یہ اپنے کاروبار کیلئے وزیر اعظم ہا?س کو استعمال کرتے ہیں
اسی طرح قومی اسمبلی میں استعفوں سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کی سازشیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی وہی ہوتا ہے جو آڈیو لیکس میں فیصلہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ججز سے متعلق آڈیو لیکس میں جو باتیں ہوئی ہے وہ اس پارٹی کی ماضی کا آئینہ ہے یہ وہی پارٹی ہے جو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے سے لیکر چمک والے بریف کیسوں کیلئے مشہور ہے
انہوں نے کہاکہ ججز پر اثر انداز ہونے کیلئے جھوٹے حلف نامے تیار کئے جاتے ہیں بتایا جائے کہ حکومت ججز کو منانے میں کامیاب ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ سائفر کے معاملے پر جوڈیشیل کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ 73اراکین پر مشتمل ہے اور صرف بھرتیوں کا کام ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ سائفر کے غائب ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے نیشنل سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں سائفر پر گفتگو ہوئی تھی
اور تحریک انصاف کی حکومت کے دوران نیشنل سیکورٹی کونسل کی میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں کی تصدیق کی تھی موجودہ حکومت کا جھوٹ بولنے میں کوئی ثانی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ سائفر یا آڈیو لیکس کا نہیں بلکہ عوام کی توجہ کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ قوم اس وقت سخت مضطرب اور پشیمانی میں ہے وہ دیکھ رہی ہے کہ جیلوں کے دروازے بڑے ڈاکو?ں کیلئے کھل گئے ہیں
انہوں نے کہاکہ حکومت کو پریشانی یہ ہے کہ انتخابات میں عوام کو سامنا کیسے کریں اس وقت عمران خان کا بیانیہ پوری قوم ساتھ لیکر چل رہی ہے اگر انتخابات کرائیں تو ہار سامنے ہے اور اگر انتخابات نہ کرائیں تو ملک کی معیشت مذید بگڑتی ہے انہوں نے کہاکہ اس حکومت کے سابق وزیر خزانہ بھی رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ایک کال پر لاکھوں کا مجمع جمع ہوتا ہے اب ان کی ایک کال پر حقیقی آزادی کا فائنل سفر شروع ہوگا۔