جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعظم نے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این ائی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم کے بیٹرز نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا۔انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست سے متعلق انہوں نے کہا کہ اندازہ یہی تھا کہ اچھا اسکور بنایا ہے۔

دس سے پندرہ رنز مزید بن سکتے تھے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کے اوپنرز فل سالٹ اور ایلکس کو کریڈٹ دینا چاہیے، دونوں نے آغاز اچھا فراہم کیا جس سے مومنٹم ان کی طرف چلا گیا۔بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،یہاں اوس پڑتی ہے، گیند تھوڑا گیلا رہتا ہے جس کے باعث فاسٹ بولرز اور اسپنرز کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیکنڈ ٹائم جب بیٹنگ کر رہے ہوں تو اوس کی وجہ سے آپ کو شاٹس کے لئے بال اچھا آتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہیں گی اور آپ نے ان کا سامنا کرنا ہے، ہم اس سے قبل اچھے انداز میں میچز جیتے ہیں ہمیں اپنی ٹیم کو اعتماد دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کامیابیوں سے جو اعتماد ملا ہے اس میں فرق نہیں آنا چاہئے، ہم نے جو غلطیاں کی ہیں ان پر بات کریں گے تاکہ وہ اگلے میچ میں نہ ہوں۔ ہم اس پر بھی بات کریں گے کہ ایسی صورتحال میں کیا مختلف کریں جو میچ ہمارے ہاتھ میں آئے۔بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ میں آپ جتنے رنز روکیں گے اور ڈاٹ بالز کرائیں گے اتنا آپ کے لیے اچھا رہتا ہے۔واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…