جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شرمین عبید چنائے سائنس فکشن ہولی وڈ فلم کی ہدایات دینے کو تیار

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس /کراچی (این این آئی)فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی ممکنہ طور پر اپنی پہلی سائنس فکشن ہولی وڈ فلم کی ہدایات دیتی دکھائی دیں گی۔شرمین عبید چنائے نے اپنی دستاویزی فلموں پر دو آسکر ایوارڈز جبکہ 4 ایمی ایوارڈز جیت رکھے ہیں ،

حال ہی میں انہوں نے پہلی میگا بجٹ ہولی وڈ امریکی سائنس فکشن ویب سیریز مس مارول کی ہدایات بھی دی تھیں،خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ سائنس فکشن فلم کے ذریعے ہولی وڈ میں ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گی۔شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شرمین عبید چنائے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ول اسمتھ سمیت دیگر افراد کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی سائنس فکشن فلم بریلینس کی ہدایات دیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بریلینس کی کہانی مارکس سیکی کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی فلمی کہانی اکیوا گولڈس مین لکھیں گے جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔رپورٹ میں کسی مستند ذرائع کا حوالہ دئیے بغیر دعوی کیا گیا کہ مذکورہ فلم کو ول اسمتھ سمیت متعدد افراد پروڈیوس کریں گے اور اسے پیراماونٹ پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ممکنہ طور پر فلم میں ول اسمتھ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، کیوں کہ ابتدائی بات چیت میں انہیں کاسٹ کرنے کی کوئی بات نہی ہوئی۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شرمین عبید چنائے اس وقت مذکورہ فلم کو پروڈیوس کرنے والی مختلف کمپنیوں سے بات چیت میں مصروف ہیں اور ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں معاملات طے پا جائیں گے۔رپورٹ میں فلم کے حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئی تاہم بتایا گیا کہ مذکورہ فلم کے ذریعے شرمین عبید چنائے ہولی وڈ میں ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گی اور ان کے ساتھ کام کرنے پر ول اسمتھ بہت پرجوش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…