اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مبارک پاکستان باجی مریم بھی بری ہو گئیں،تمام چوری حلال ہو گئی، نواز شریف بھی جلدی بری ہو جائیں گے، شہباز گل

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے کہ مبارک پاکستان باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔پاکستان تحریکِ انصاف جماعت کے تصدیق شدہ پیج پر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر ردِ عمل دیتے ہوئے،

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ قوم کو صرف یاد دلوانا ہے کہ جس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا گیا ہے، یہ وہی ایون فیلڈ کیس ہے جس میں مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔اب یہ معاملہ کئی برس اسلام آباد ہائیکورٹ میں لٹکے رہنے کے بعد بالآخر سپریم کورٹ میں جائے گا۔دوسری جانب شہباز گِل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکانٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبارک پاکستان باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی، ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے، لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔انہوں نے لکھا کہ جس اسپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے، آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔رہنما پی ٹی آئی، مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری۔مریم نواز کی بریت پر عثمان ڈار نے کہاکہ این آر او 2 پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے!سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائداد نہیں، پاکستان زندہ باد۔رہنما اسد عمر کا ردِ عمل میں کہنا ہے کہ روز مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روز امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں کے مقدمے خارج ہو رہے ہیں، یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کے لیے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا گیا۔رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فیصلے سے نون لیگ خود بھی تھوڑی شرمندہ سی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایک سال قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے جولائی 2018 کو عام انتخابات سے قبل سزا سنائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…